جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے، یہ نظام انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے،شازیہ مری

جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے، یہ نظام انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے،شازیہ مری

– Advertisement –

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے، یہ نظام انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے۔ پیر کو عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے، جمہوریت قومی شناخت کی روح اور ترقی کی اساس ہے، جمہوریت عوام اور نمائندوں کے درمیان ایک عہد ہے، یہ نظام انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری سفر شہداء کی قربانیوں پر محیط ہے، قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی حقِ حاکمیت کی خاطر جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں اٹھارویں آئینی ترمیم منظور ہوئی، اٹھارویں ترمیم جمہوریت کی فتح اور پارلیمان کی مضبوطی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ ہر شہری اور ادارے کا مقدس فریضہ ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام کے لئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ موجود ہے، ہمارے جمہوری ہیروز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں ہوں گی، پاکستان کی طاقت کا اصل سرچشمہ اس کی عوام ہے۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –