تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام خودکش دھماکے میں 5 شہری شہید 4 شدید زخمی

تھانہ ڈومیل پر خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام خودکش دھماکے میں 5 شہری شہید 4 شدید زخمی

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے تھانہ ڈومیل کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ تاہم، خودکش حملہ آور نے تھانے میں داخلے میں ناکامی پر باہر سول آبادی کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 5 معصوم شہری شہید ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے تھانہ ڈومیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، لیکن سخت پہرے کے باعث وہ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے،  خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر موجود عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں 5 معصوم شہری موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ دھماکے کی زد میں آکر 4 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے۔    وزیراعظم: “خوارج کے ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ شہداء کے لہو کا حساب لیا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔