اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں مئی کی روایتی شدید گرمی اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
پنجاب اور دارالحکومت: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سورج آگ برسائے گا، تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد میں دن بھر موسم شدید گرم رہے گا، مگر رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرمی رہے گی۔ البتہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے تمام اضلاع میں شدید گرمی کی لہر (ہٹ ویو) بدستور برقرار رہے گی جس کے باعث دن کے وقت درجہ حرارت بلند رہنے کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا