– Advertisement –
سرگودھا۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ریجنل کمشنر ایف بی آر سرگودھا عظمت محمود حیات رانجھا نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی سرمایہ ہے،ٹیکس کے بغیر دنیا میں کوئی بھی ملک نہیں چلتا،پاکستان میں ٹیکس دنیے والوں کو مراعات بھی دی جائے رہی ہیں،چیمبر پاکستان کی ترقی میں نمایاں اور فعال کام سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقعے پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم کے علاوہ ممران مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔ عظمت محمود حیات رانجھا نے کہاکہ دنیا کے سب ممالک عوام کے ٹیکس پر ہی چلتے ہیں، موجودہ حکومت ٹیکس وصول کرنے کے بعد تاجروں کو مختلف سیکٹرز میں مراعات بھی دے رہی ہے،مہذب معاشرے قاعدہ اور قانون پر چلتے ہیں ہر کام میں فائنینشل شفافیت ہونابے حد ضروری ہے۔
– Advertisement –
اُنہوں نے کہا کہ معیشت تب ترقی کرتی ہے جب کاروبار ترقی کرتے ہیں،لوگ کہتے ہیں ہم ٹیکس کیوں دیں ہمیں ریاست کیا دے رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہمیں بہترین سکول ہسپتال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسی سہولتیں ریاست ہی دے رہی ہے، حکومت ٹیکس وصولی بغیر نہیں چل سکتی۔ کمشنر ایف بی آر نے کہا اس وقت پنجاب کے 28 اضلاع سیلاب میں ڈوبے پڑے ہیں،ان کی امداد ٹیکس کے پیسوں سے ہی ممکن ہے ،وہاں سڑکیں، بجلی ، سکول ،پینے کے صاف پانی کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفت مختلف ٹیسٹ کروانے کےلئے حکومت اربوں روپے خرچ کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا یہ سال پچھلے سالوں سے مختلف ہے، اس وقت ریاست کی بحالی ناگزیر ہے ،ہمارے پاس تمام بزنس کمیونٹی کے اعداد و شمار موجود ہیں، انفورسمنٹ ایکشن پائپ لائن میں ہے اب ریاست ایکشن کی طرف آئے گی۔ انہوں نے کہا 30 ستمبر ٹیکس گوشوارے کی ڈیڈ لائن ہے لہذا اپنے ٹیکس ریٹرن ٹائم پر دیں اور اس میں شفافیت کو یقینی بنائیں ، اپنے فرائض کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں۔ کمشنر نے کہا نیت صاف اور دل میں کوئی کھوٹ نہ ہو تو ہمارے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں ۔
چیمبر کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے اپنے خطاب میں کہا ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا اور بزنس کمیونٹی اس میں اپنا بھرپور اور اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا تاجر برادری ٹیکس سسٹم کے اندر آِئے تو اسے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تحا کہ ٹیکس کی ادائیگی آپ کے محب وطن ہونے کا ثبوت ہے ،بیرونی ممالک میں لوگ ٹیکس خود بخود ادا کرتے ہیں۔
– Advertisement –