کراچی :کراچی کی جیل میں قید بدنام زمانہ ‘کوکین کوئین’ انمول عرف پنکی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے بعد جیل حکام کی جانب سے ملزمہ کا طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ملزمہ پنکی نے گردوں میں شدید تکلیف کی شکایت کی تھی، جس پر فوری طور پر ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے واضح کیا ہے کہ ملزمہ کی حالت قابو میں ہے اور انہیں جیل سے کسی دوسرے بیرونی اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا، بلکہ جیل کے اندر ہی ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔