اسلام آباد میں دو روزہ تعطیل خصوصی ٹریفک پلان نافذ

اسلام آباد میں دو روزہ تعطیل خصوصی ٹریفک پلان نافذ

اسلام آباد: ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تاریخی مذاکرات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں زندگی کا معمول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی وفود کی آمد اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جہاں دو روزہ مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے، وہی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا جامع پلان بھی جاری کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، جمعرات 9 اپریل اور جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں تمام سرکاری و نجی اسکول اور دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے (جیسے ہسپتال اور ریسکیو) بدستور کام کرتے رہیں گے۔ شہر میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی آج اور کل مکمل پابندی عائد رہے گی۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے درج ذیل متبادل راستوں کی نشاندہی کی ہے. زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔جی ٹی روڈ (پشاور تا راولپنڈی), ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کا راستہ استعمال کریں۔لاہور تا پشاور,روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، جبکہ مری روڈ سے آنے والوں کو بھی نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو بھی نائنتھ ایونیو کی طرف رخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔