اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں خالد مقبول صدیقی

اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی قیادت نے ملک میں 28 ویں آئینی ترمیم فوری لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ ان کی جماعت اختیارات کی مرکزیت کے خلاف ہے اور حقیقی جمہوریت کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ناگزیر ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ     ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 28 ویں ترمیم فوری طور پر لائی جائے تاکہ عوام کو ان کے حصے کا اختیار مل سکے۔    پاکستان میں جاگیردارانہ سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتیں اختیارات کی منتقلی کی سخت مخالف ہیں، کیونکہ وہ اقتدار کو اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتی ہیں۔    بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ  مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اب ہمارے دروازے تک پہنچ چکی ہے، جس کے اثرات انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔فی الحال کسی کو اندازہ نہیں کہ اس جنگ کے خطے اور بالخصوص پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، جو معیشت کے لیے تشویشناک ہو سکتا ہے۔
ایم کیو ایم کی قیادت نے موجودہ حالات میں وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ  ہم ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے حکومت کی تمام کاوشوں میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔