آزاد جموں و کشمیر میں موسم سرد بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

آزاد جموں و کشمیر میں موسم سرد بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، تاہم سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارش اور برفباری نے دسمبر کے موسم کی یاد تازہ کر دی ہے، اور سرد ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت مزید کم محسوس کیا جا رہا ہے۔

بارش اور برفباری کے بعد دریائے نیلم اور جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، اور بالائی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق وادی لیپہ اور دیگر بالائی علاقوں کی شاہراہوں پر پھسلن کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بالائی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔