اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):زرعی اورنجی شعبہ کوقرضوں کی فراہمی میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں زرعی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 1649ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی شعبہ کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 1483.5ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2025کے …