امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ممالک پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایران کو ممکنہ ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی کا عندیہ بھی دیا ہے۔
بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو بھی ملک ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرے گا، اس کی امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی چھوٹ یا استثنیٰ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کو ٹیرف اور پابندیوں میں ریلیف دینے پر آمادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے 15 نکات میں سے کئی پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کے باوجود ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔