اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی تجارت کو صارفین کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے لئے کرپٹو ایکس چینج میں کاپی ٹریڈنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ کرپٹو کرنسی ایکسچینج الفا ایکس کے مطابق اس فیچر کا مقصد آسان، قابلِ رسائی اور صارف دوست ٹریڈنگ ایکوسسٹم تشکیل دینا ہے ۔یہ فیچر صارفین کو تجربہ کار ٹریڈرز کی ٹریڈنگ سرگرمیوں کو حقیقی وقت میں خودکار طور پر نقل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس نظام کے تحت صارفین کو کارکردگی سے متعلق مختلف اشاریے، جیسے حالیہ منافع، کامیابی کی شرح اور رسک میٹرکس تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جس سے وہ کسی ٹریڈر کو فالو کرنے سے پہلے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو میں الفا ایکس کا کہنا ہے کہ حکومت نے کرپٹو مارکیٹ کے فروغ اور ضابطہ کاری کے حوالے سے موثر اقدامات کیے ہیں جو سرمایہ کاروں کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہیں۔ کمپنی ان اقدامات کی پوری حمایت اور فروغ کرتی ہے اور اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے حکومت کی رہنمائی کے مطابق محفوظ، شفاف اور صارف دوست ٹریڈنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔یہ پیش رفت کرپٹو انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے اس رجحان کی عکاسی کرتی ہے جہاں پلیٹ فارمز نئے اور کم تجربہ کار سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے آسان ٹولز متعارف کرا رہے ہیں ۔ خودکار ٹریڈنگ کے ذریعے صارفین کو مسلسل مارکیٹ کی نگرانی کی ضرورت کم ہو جاتی ہے جو ماضی میں ایک بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی تھی۔ یہ فیچر تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے بھی مواقع پیدا کرتا ہے کیونکہ وہ اپنی حکمتِ عملیوں کو فالو کرنے والے صارفین کے منافع میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ کمپنی پروفیشنل ٹریڈرزاورعام صارفین کے درمیان فاصلہ کم کرکے عالمی کمیونٹی کے لیے ٹریڈنگ مہارت تک رسائی کو آسان بنا رہا ہے۔