کوالالمپور ۔4اپریل (اے پی پی):ملائیشیا نے چین میں منعقدہ 114ویں چائنا فوڈ اینڈ ڈرنکس فیئر میں کامیاب شرکت کرتے ہوئے تقریباً 20 کروڑ رنگٹ (تقریباً 4 کروڑ 95 لاکھ امریکی ڈالر) کے تجارتی معاہدے حاصل کر لیے ہیں۔شنہوا کے مطابق ملائیشیا کی بیرونی تجارتی ترقیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ جنوب مغربی چین کے شہر چینگدو میں مارچ کے آخر میں ہونے والے تین روزہ میلے کے دوران ملائیشیا پویلین کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا۔
بیان کے مطابق اس دوران 60 سے زائد اہم کاروباری ملاقاتیں منعقد ہوئیں، جن میں نمائش کنندگان کو چین بھر سے آنے والے نمایاں خریداروں سے جوڑا گیا۔میلے میں ملائیشیا کے فوڈ اینڈ بیوریج سیکٹر کی تنوع اور اعلیٰ معیار کو اجاگر کیا گیا، جس میں صحت بخش مشروبات، گرمائی پھلوں سے تیار کردہ اسنیکس، تیار کھانے کی مستند ساسز اور برڈز نیسٹ مصنوعات شامل تھیں۔