امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ان کی مذاکراتی ٹیم 21 گھنٹوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث دو ہفتوں پر مشتمل نازک جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”بری خبر یہ ہے کہ ہم کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، اور میرے خیال میں یہ خبر ایران کے لیے امریکہ کے مقابلے میں زیادہ بری ہے۔“
انہوں نے مزید کہا، ”ہم بغیر کسی معاہدے کے امریکہ واپس جا رہے ہیں۔ ہم نے اپنے مؤقف اور اپنی سرخ لکیروں کو بالکل واضح کر دیا تھا۔“
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکی تھیں، تاہم معاہدہ نہ ہونے کے باعث جنگ بندی کی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔