بیجنگ:چین کے ہانگزو میں 82 سالہ معمر خاتون نے کمر کے درد کی شکایت پر زندہ مینڈک کھائے، جس کے بعد شدید طبی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
خاتون نے دو دن میں کل 8 زندہ مینڈک کھائے، ابتدائی طور پر ہلکا معدے کا درد محسوس ہوا مگر چند دنوں بعد درد شدید ہو گیا اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوئی۔
طبی جانچ میں ان کے نظام انہضام میں پیراسائٹ انفیکشن پایا گیا، جس پر دو ہفتے علاج کے بعد وہ جزوی طور پر صحت یاب ہو کر گھر واپس گئیں۔