لندن: الجزیرہ کے لندن سٹوڈیو میں لائیو نشریات کے دوران اچانک ایک چوہا داخل ہو گیا، جس نے نہ صرف نیوز اینکر کو چونکا دیا بلکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، لائیو نیوز نشریات کے دوران جب اینکر اپنے کیمرے کی طرف فوکس کر کے خبریں پڑھ رہی تھی، اچانک ایک چوہا ان کے سامنے ڈیسک پر آ کر بیٹھ گیا۔ اینکر نے جیسے ہی چوہے کو دیکھا، وہ فوراً اپنی نشست سے اٹھ کر دوسری طرف بھاگ گئیں اور چیخیں مارنے لگیں۔ چوہا بھی اس اچانک ردعمل سے خوفزدہ ہو کر فوراً وہاں سے بھاگ نکلا۔
اینکر نے اس حادثے کے بعد سکون کی سانس لی اور ناظرین سے اس واقعے پر معذرت کرتے ہوئے نشریات دوبارہ جاری رکھی۔ وائرل ویڈیو میں صاف دکھایا جا سکتا ہے کہ چوہا کس تیزی سے اینکر کے سامنے سے گزرا اور پھر فوراً بھاگ گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک ہنسی مذاق کا موضوع بن گئی، اور ناظرین نے اس واقعے پر مختلف تبصرے کیے۔