ترکیہ:ترکیہ کے شہر اوسک کی ایک عدالت نے ایک شہری کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو معاوضہ ادا کرے کیونکہ اس نے اپنے فون میں بیوی کا نمبر “موٹی” کے نام سے محفوظ کیا تھا، جو کہ بیوی کے لیے توہین آمیز سمجھا گیا۔
عدالتی کارروائی میں یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے بیوی کے فون نمبر کو ایسے نام سے محفوظ کیا جو جذباتی تشدد کا درجہ رکھتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ازدواجی رشتہ عزت، احترام اور برابر رویے پر مبنی ہونا چاہیے اور اس قسم کا نام رکھنا ان اصولوں کے خلاف ہے۔
یہ فیصلہ ترکیہ کی اعلیٰ عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دیا ہے، جو اب قانونی مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔ عدالت کے مطابق شوہر کا اس طرح نام محفوظ کرنا ازدواجی رشتے کی وفاداری، عزت اور احترام کے تقاضوں کے خلاف ہے۔