امریکا میں سالگرہ کا تحفہ خوش قسمتی کا سبب بن گیا خاتون نے لاٹری جیت لی

امریکا میں سالگرہ کا تحفہ خوش قسمتی کا سبب بن گیا خاتون نے لاٹری جیت لی

واشنگٹن : امریکا میں ایک خاتون کے سالگرہ کے موقع پر دوست کی جانب سے دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے ان کی قسمت بدل دی۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کینٹن کی رہائشی وینڈی نے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

وینڈی نے بتایا کہ ان کی سہیلی نے انہیں سالگرہ کے موقع پر 60 اوہائیو لاٹری اسکریچ آف ٹکٹس کا بوکے تحفے میں دیا۔ جب وینڈی نے گھر آ کر ان ٹکٹس کو اسکریچ کیا، تو ایک ٹکٹ سے وہ 20 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

اس واقعے کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ جس ٹکٹ سے انعام نکلا، وہ بوکے کا آخری ٹکٹ تھا۔ وینڈی نے اس غیر متوقع خوشی پر شکر ادا کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے یادگار تحفہ قرار دیا۔