750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے اہم خبر

750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے اہم خبر

750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے لاکھوں روپے جیتنے کا موقع آگیا، 15 اپریل کو خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈ کو پاکستان میں بچت کی سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے کسی بھی وقت کیش کیا جا سکتا ہے اور یہ میگا کیش پرائز جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ نیشنل سیونگز سنٹر 750 روپے والے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی کے لیے تیار ہے، قرعہ اندازی 15 اپریل کو صبح 10:00 بجے ہوگی اور جس میں انعامی بانڈز کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔ اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو پچاس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 1696 تیسرے انعامات ہیں جن کے فاتحین کو 9300 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔ یاد ہے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2026 میں ہوئی تھی، جس میں 1,500,000 روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر809258 نے جیتا تھا۔ خیال رہے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پرائز بانڈ اسکیم کے دو مقاصد ہیں، پہلا عوامی اقدامات کے لیے فنڈز پیدا کرنا اور دوسرا ریاست کے شہریوں کو اپنی دولت کی قدر میں کمی کے خطرے کے بغیر محفوظ طریقہ پیش کرنا ہے۔ 

جیتنے والی رقم پر ٹیکس
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم اور قرض پر منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔جس کے تحت فائلرز کو اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے برعکس، نان فائلرز کو اسی آمدنی پر 30% کی زیادہ شرح سے مشروط کیا جائے گا۔