400 سے 1000 ڈالر والے کورسز مفت ! گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے بڑا اعلان

400 سے 1000 ڈالر والے کورسز مفت ! گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوگل پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو سائبر سیکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور بزنس انٹیلی جنس کے 3 سے 6 ماہ کے سرٹیفکیشن کورسز مفت فراہم کرے گا۔ طلبہ سے کورس فیس 400 سے 1000 ڈالر تک نہیں لی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب کے 166 سرکاری کالجوں میں جدید آئی ٹی لیبز قائم کرنے، ‘ہونہار اسکالرشپس’ کے ذریعے 62,949 طلبہ کو مالی معاونت دینے اور لیپ ٹاپ اسکیم میں اقلیتی و خصوصی طلبہ کو بھی اوپن میرٹ پر شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ و پرنسپلز کی کارکردگی اب KPIs کے مطابق جانچی جائے گی۔ پنجاب کے 36 کامرس کالجوں کو 19 سرکاری یونیورسٹیوں سے منسلک کر کے بزنس، اکاؤنٹ، فنانس اور ای کامرس کے 14 بی ایس پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔ مزید برآں، طلبہ کے لیے الیکٹرو بس فیسلٹی قائم کی جائے گی تاکہ سفری سہولیات فراہم ہوں، اور سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گریڈ 8 کے اسسمنٹ امتحانات میں 9 لاکھ 94 ہزار طلبہ نے حصہ لیا، جن میں طالبات کی کامیابی کا تناسب 92 فیصد رہا، اور پہلی تین پوزیشنز بھی طالبات کے نام رہیں۔