یوہانگ : جنوب مشرقی چین کے شہر یوہانگ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے Xiaolin نامی نوجوان نے بریک اپ کے بعد شدید ذہنی دباؤ کی حالت میں پہاڑوں میں چھ دن گزارے، جہاں ابتدائی تین دن کچھ بھی نہ کھانے کے باوجود وہ زندہ بچ نکلا۔
پولیس کو Xiaolin کے لاپتا ہونے کی اطلاع اس کے چھوٹے بھائی نے دی تھی، جس کے بعد 100 سے زائد اہلکار، ڈرونز اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے اس کی تلاش کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں Xiaolin کو 26 جون کو پہاڑی علاقے میں پھٹے پرانے کپڑوں میں دیکھا گیا۔
ریسکیو کے بعد Xiaolin نے بتایا کہ اس کا حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ سے بریک اپ ہوا تھا اور وہ ذہنی سکون کے لیے دلانگ کے پہاڑی علاقوں کی طرف چلا گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ ابتدائی تین دن کچھ نہ کھایا، بعد ازاں جنگل کے پھل اور ندی کا پانی پی کر اپنی زندگی بچائی۔
Xiaolin کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف تبصروں کے ذریعے اس کے تجربے پر ردعمل دے رہے ہیں۔