کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک جیولری سٹور پر 25 افراد نے دن دیہاڑے ڈکیتی کی، جس میں ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔
مسلح افراد نے توڑ پھوڑ کے آلات استعمال کر کے چند لمحوں میں واردات کی۔ پولیس نے اب تک 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔