کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش

کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے ایک نجی ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ یہ ایک نایاب واقعہ ہے جس پر اہلِ خانہ خوشی سے نہال ہیں، تاہم بچوں کی صحت کے حوالے سے احتیاط برتی جا رہی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی ہے، جس کے باعث ان کا وزن معمول سے بہت کم ہے۔ پیدائش کے فوراً بعد بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس پر انہیں آکسیجن فراہم کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت پر مسلسل نگاہ رکھی جا رہی ہے اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے لیے خصوصی طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔