چین کی بیرونی تجارت میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سی جی ٹی این نے کسٹمز حکام کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے وابستہ کمپنیوں کی درآمدات و برآمدات کا حجم 3.47 ٹریلین یوآن رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.1 فیصد زیادہ ہے