– Advertisement –
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے فلاح انسانیت کے حوالے سے معروف سید زادہ فاؤنڈیشن کی جانب سے پشاور کے علاقے جو گیواڑہ میں فلاحی کلینک اور لیبارٹری کا افتتاح کر دیا۔
پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر سید زادہ فائونڈیشن کے سر براہ سید زاہد حسین شاہ،سید ظاہر علی شاہ ،سید مہر علی شاہ ،سید اعتز از حسین شاہ سمیت عمائدین شہر نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے فلاحی کلینک اور لیب کے قیام پر سید زادہ فائوڈیشن کے سربراہ سید زاہد حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
– Advertisement –
روبینہ خالد نے کہا کہ فلاحی کلینک سے ضرورتمند خاندانوں کو طبی سہولیات تک رسائی آسان ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد بھی ملک کے ضرورتمندوں کی مالی اعانت کرنا ہے ، حکومت کے ساتھ ساتھ نجی فلاحی ادارے بھی نادار اور ضرورت مند افراد کی دیکھ بھال میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔
– Advertisement –