– Advertisement –
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے مظفرگڑھ،لودھراں،راجن پور،لیاقت پور اور رحیم یار خان میں شہریوں کے انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ترجمان کے مطابق سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ دریاوں کے پاٹ میں موجود شہریوں کے انخلا کو جلد از جلد مکمل کرے،شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہریوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے،جو شہری دریاوں کے پاٹ سے نہیں نکل رہے ان کو پولیس کی مدد سے منتقل کیا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں موجود شہریوں کو کھانا،پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
– Advertisement –
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے تعاون کریں۔فلڈ پلین میں بسے شہری جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
– Advertisement –