– Advertisement –
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم یوتھ پروگرام (پی ایم وائے پی ) اور حکومت پاکستان کی حمایت سے، پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف ) کے صدر، سید محسن گیلانی نے اسپین میں لا لیگا کے ہیڈ آف فٹبال ڈیولپمنٹ، جناب جوان فلورِت زاپاتا سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسپین و انڈورا میں پاکستان کے سفیر، جناب ظہور احمد بھی شریک تھے۔
ملاقات کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مشترکہ ترقی کے مواقع تلاش کرنا تھا، خاص طور پر نوجوانوں کے فٹبال، پی ایف ایف کے تحت ایک نئی لیگ کے قیام، خواتین کے فٹبال اور کوچز کے لیے باقاعدہ رہنمائی پروگرامز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ لا لیگا کے عہدیداران نے پاکستان کے فٹبال سسٹم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ملک میں اس کھیل کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر شراکت داری کے امکانات کو سراہا
– Advertisement –
۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لا لیگا کے ساتھ تعاون پاکستان میں فٹبال کے معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔
– Advertisement –