پنجاب حکومت کا جدید ریسکیو اقدام ائیر لفٹ ڈرون متعارف

پنجاب حکومت کا جدید ریسکیو اقدام ائیر لفٹ ڈرون متعارف

پنجاب حکومت کا جدید ریسکیو اقدام ائیر لفٹ ڈرون متعارف

لاہور :حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ائیر لفٹ ڈرون متعارف کرا دیا گیا ہے، جو 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے فوری طور پر یہ جدید ڈرون ملتان روانہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، تاکہ سیلاب میں پھنسے افراد کو فوری ریسکیو کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ریسکیو آپریشنز میں رفتار، حفاظت اور مؤثریت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔