پاکستان کو تیز رفتار عالمی ترقی میں مسابقتی رہنےکیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، آٹومیشن اور جدید انجینئرنگ سلوشنز کو اپنانے کی ضرورت ہے،صدراسلام آبادچیمبر

پاکستان کو تیز رفتار عالمی ترقی میں مسابقتی رہنےکیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، آٹومیشن اور جدید انجینئرنگ سلوشنز کو اپنانے کی ضرورت ہے،صدراسلام آبادچیمبر

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدرناصرمنصورقریشی نے پاکستان کو تیز رفتار عالمی ترقی میں مسابقتی رہنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، آٹومیشن اور جدید انجینئرنگ سلوشنز کو اپنانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختراع کو اپنانا پائیدار ترقی کے حصول، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے ناگزیر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی منڈیوں کو نئی شکل دی جا رہی ہے اور پاکستان پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ مقامی صنعتوں کو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، ضیاع کو کم کرنے اور کاروبار کرنے کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے آٹومیشن اور انجینئرنگ کو اپنانا ہو گا ۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی ڈیجیٹل تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں کی وکالت جاری رکھے گا اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق رہنے کے لیے جدید آلات کو اپنانے میں کاروباری برادری کی مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی افرادی قوت کو جدید علم سے آراستہ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ باہمی تعاون پر زور دیتا رہے گا۔آئی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں جو کہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ترغیبات، تربیت اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے حکومتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا جو ایس ایم ایز کو اپنے کاموں میں جدید ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے قابل بنا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی اس شعبے میں بیداری پیدا کرنے اور صلاحیت بڑھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

– Advertisement –