پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ سے ملاقات كی۔ترجمان پیپلز پارٹی كے بیان كے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور اسپورٹس کے شعبے میں درپیش مسائل و امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔