33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 میڈلز اپنے نام کر لیے۔پاکستان کی جانب سے مختلف کیٹیگریز میں 8 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 5 کھلاڑی میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے۔