پائیڈ کے زیر اہتمام سول سروس اصلاحات پر سیمینار کا انعقاد

پائیڈ کے زیر اہتمام سول سروس اصلاحات پر سیمینار کا انعقاد

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار’’پاکستان گورننس روڈمیپ 2025: سول سروس اصلاحات، اب یا کبھی نہیں‘‘ میں ماہرین نے زور دیا ہے کہ سول سروس میں فوری اور جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔ سیمینار کی میزبانی ڈاکٹر فہیم جہانگیر نے کی۔رکن پلاننگ کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر عدنان رفیق نے کہا کہ پاکستان کی بیوروکریسی آج بھی برطانوی دور کے قوانین پر چل رہی ہے، جو موجودہ معاشی و سماجی تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔

ڈاکٹر عدنان رفیق نے سول سروس کے لئے ایک نئی ’’سمارٹ‘‘ حکمت عملی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب طریقہ کار پر عملدرآمد سے آگے بڑھ کر عوام کو نتیجہ خیز خدمات فراہم کرنے کی جانب جانا ہوگا۔ دنیا کے کئی ممالک جیسے سنگاپور، روانڈا، جنوبی کوریا اور برطانیہ سے سیکھنے کی ضرورت ہے جہاں کارکردگی کی بنیاد پر ترقی، ڈیجیٹل گورننس اور شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔شرکاء نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ایک فعال، باصلاحیت اور عوام دوست بیوروکریسی سے جڑی ہوئی ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم سنجیدہ اصلاحات کی طرف قدم بڑھائیں۔

– Advertisement –