وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا میجر عدنان شہید کے گھر جا کر ان کے والد محمد اسلم، بھائی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا میجر عدنان شہید کے گھر جا کر ان کے والد محمد اسلم، بھائی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے میجر عدنان شہید کے گھر جا کر ان کے والد محمد اسلم، بھائی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی کے جانباز سپوت میجر عدنان ہیں ، پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔شہید کے والد کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے ہماری مزید قربانیاں حاضر ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ قوم کو اپنے ہیرو میجر عدنان پر فخر ہے، شہید کی قربانی سے قوم کا نام روشن ہوا۔ شہد کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ دوسروں کے لیے جیتے تھے، اپنے بھائی پر ہمیں فخر ہے، شہید قوم کے ہیرو ہیں۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –