وسیم اکرم کی شیطان کو خطرناک ان سوئنگ یارکر ویڈیو وائرل

وسیم اکرم کی شیطان کو خطرناک ان سوئنگ یارکر ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، جہاں ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم کو جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنے منفرد بولنگ ایکشن کے انداز میں رمیِ جمرات ادا کرتے نظر آتے ہیں، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ ویڈیو میں وسیم اکرم کنکریاں مارنے کے بعد خوشگوار انداز میں جشن مناتے بھی دکھائی دیتے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین ان کے انداز کو دلچسپ اور یادگار قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں کئی سابق کرکٹرز، شوبز شخصیات اور معروف سماجی شخصیات بھی شامل ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔