– Advertisement –
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ ) کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ اینڈ پبلک پالیسی کی فائنل ایئر کی طالبہ زینب علی کو ایک نمایاں بین الاقوامی اعزاز “سمر انڈرگریجویٹ ریسرچ فیلوشپ ” کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔یہ فیلوشپ شیان جیاوٹونگ-لیورپول یونیورسٹی (چین-برطانیہ) میں منعقد ہو رہی ہے۔ زینب علی اس سال اس پروگرام کے لئے منتخب ہونے والی واحد پاکستانی طالبہ ہیں۔ یہ فیلوشپ عالمی سطح پر منتخب طلبہ کو تحقیق کے مواقع فراہم کرتی ہے جس میں وہ تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں مختلف تحقیقی منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔ زینب علی کی کامیابی نہ صرف نسٹ بلکہ پورے ملک کے لئے قابلِ فخر ہے۔
– Advertisement –