نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری آئی ٹی، ڈائریکٹر جنرل سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے، جدت اور اختراع کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکا ءنے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کا شعبہ ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

– Advertisement –

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کی فراہمی سے نہ صرف معاشی استحکام میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں موثر کردار ادا کر سکے گا۔

 

– Advertisement –