نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عرفان شوکت کی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عرفان شوکت کی ملاقات

– Advertisement –

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کے لئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عرفان شوکت نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے کینبرا روانگی سے قبل الوادعی ملاقات کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عرفان شوکت کی بطور چیف آف سٹاف ڈیڑھ سال کی مدت کے دوران اہم سفارتی ذمہ داریوں اور مشکل مواقع پر ان کی پرخلوص اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

– Advertisement –

انہوں نے نامزد ہائی کمشنر کی آسٹریلیا میں کامیاب ذمہ داریوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور انہیں تجارت، معیشت اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ متحرک پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور روابط قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ نامزد ہائی کمشنر اپنے نئے منصب پر بھی ملک کی بہترین خدمت کریں گے۔

– Advertisement –