لاہور:ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران مزید 1 لاکھ 9 ہزار اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گدھوں کی کل تعداد 60 لاکھ 47 ہزار ہو گئی ہے۔
یہ اضافہ ملک بھر میں مویشیوں کی مجموعی تعداد میں بھی نمایاں اضافے کا حصہ ہے، جس میں بھینسوں، بکریوں، بھیڑوں اور اونٹوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
مویشیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی معاشی لحاظ سے ملک کے دیہی اور زرعی شعبے کے لیے مثبت تصور کی جاتی ہے، کیونکہ یہ جانور دودھ، گوشت، کھال اور دیگر مصنوعات کے ذریعے آمدنی کے اہم ذرائع ہیں۔
گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری میں اضافہ بھی ایک ایسا فیکٹر ہے جس نے اس جانور کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم ماہرین ماحولیاتی اور قدرتی توازن کے حوالے سے اس اضافے پر غور کرنے کی بھی ضرورت پر زور دے رہے ہیں