معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے، مگر ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی مقبول ہیں تاجدارِ حرم اور اس جیسی دیگر کئی مقبول قوالیوں پر لوگوں کی داد وصول کرنے والے غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔