مشرق وسطیٰ میں مزید تنازع غیر دانشمندانہ، جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے بات چیت

مشرق وسطیٰ میں مزید تنازع غیر دانشمندانہ، جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے بات چیت

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کا مزید بڑھنا غیردانشمندانہ اقدام ہو گا اور ایک جامع جنگ بندی ضروری ہے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے اور جنگ دوبارہ شروع ہونا غیر مناسب بات ہو گی