مستونگ آپریشن :وزیرداخلہ محسن نقوی کا بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

مستونگ آپریشن :وزیرداخلہ محسن نقوی کا بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

– Advertisement –

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا قوم کے لیے فخر اور اطمینان کا باعث ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے ہماری فورسز ہر وقت چوکس اور مستعد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اس کامیاب کارروائی پر وہ سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

– Advertisement –

محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کو اپنی جری اور بہادر فورسز پر فخر ہے جو ملک دشمن عناصر کو ایک ایک کر کے کیفر کردار تک پہنچا رہی ہیں۔وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اسی جذ بہ اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

– Advertisement –