کیلیفورنیا :ؒامریکی بیمہ کمپنی نیشن وائڈ پیٹ انشورنس نے اس سال کا ہیم بون ایوارڈ کیلیفورنیا کے ایک بہادر کتے زیا کو دیا ہے، جس نے اپنے مالک کو شمالی کیلیفورنیا میں سیر کے دوران حملہ آور ایک بپھرے بیل سے بچایا۔
رپورٹ کے مطابق، زیا نے فوراً بیل کا سامنا کیا اور اپنے مالک کو بچایا، مگر اس دوران بیل نے زیا کے جبڑے پر حملہ کر کے اس کا دانت توڑ دیا۔ کتے کو فوری طور پر ایمرجنسی ویٹرنری کلینک لے جایا گیا جہاں اس کی مکمل دیکھ بھال کی گئی اور وہ صحت یاب ہو گیا۔
ہیم بون ایوارڈ ہر سال ایسے پالتو جانوروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی اور حیرت انگیز بہادری کا مظاہرہ کیا ہو۔ یہ ایوارڈ ایک ایسے کتے کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے چھٹی کے دن ریفریجریٹر میں بند ہو کر پورا دن ہیم کھا کر گزارا تھا۔زیا نے یہ ایوارڈ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے جیتا، جہاں اس کے علاوہ نو دیگر کتے بھی امیدوار تھے۔