ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے امریکی کوہ پیما جم وٹیکر وفات پا گئے

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پہلے امریکی کوہ پیما جم وٹیکر وفات پا گئے

واشنگٹن: ماؤنٹ ایورسٹ کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے والے پہلے امریکی کوہ پیما جم وٹیکر 97 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

رپورٹس کے مطابق، جم وٹیکر 1963 میں دنیا کی سب سے اونچی چوٹی کو سر کرنے والے پہلے امریکی تھے۔ وہ اس تاریخی امریکی مہم کا حصہ تھے جس نے امریکہ کے لیے ایورسٹ کی چوٹی تک پہلی کامیاب رسائی ممکن بنائی۔

کوہ پیمائی کے شعبے میں جم وٹیکر کو ایک لیجنڈ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، اور ان کی خدمات کو عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔