واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر ممکنہ حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا، نہ کہ ان کا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ اسرائیل کے مفادات میں ہے اور نہ ہی امریکہ کے۔
ٹرمپ نے کہا کہ قطر ایک خودمختار ملک ہے اور امریکہ کا قریبی اتحادی ہے، جو بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی صدر نے حماس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا ہے۔