عالمی مالیاتی رجحانات کے فروغ کےلئے بنگ ایکس کی گلوبل کیپیٹل گالا مہم کے نئے مرحلے کا آغاز

عالمی مالیاتی رجحانات کے فروغ کےلئے بنگ ایکس کی گلوبل کیپیٹل گالا مہم کے نئے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ڈیجیٹل سرمایہ کاری، جدید مالیاتی ٹیکنالوجی اور عالمی مارکیٹ تک آسان رسائی کے فروغ کیلئے بنگ ایکس نے گلوبل کیپیٹل گالا مہم کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا ۔کرپٹو کرنسی ایکسچینج بنگ ایکس کے ترجمان کے مطابق مہم کا مقصد صارفین کو عالمی میکرو رجحانات، جدید ٹریڈنگ مواقع اور عالمی مالیاتی منڈیوں سےمتعلق بہترمعلومات اور رسائی دینا ہے ۔ آئندہ مہینوں میں بھی نئے اور ٹرینڈنگ موضوعات پر مزید ایونٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ یہ مہم مئی کے دوران عالمی معاشی اور مالیاتی سرگرمیوں کے تناظر میں ترتیب دی گئی ہے جن میں امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا، نان فارم پے رولز، فیڈرل ریزرو سے متعلق اعلانات اور این ویڈیا رپورٹ شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مہم کے تحت صارفین کو مختلف اثاثہ جات سے متعلق ٹریڈنگ مواقع بروقت مارکیٹ معلومات اور تجزیوں کے ساتھ فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور نمایاں اثاثوں میں مؤثر انداز میں اپنی پوزیشن قائم کر سکیں۔ مہم میں کرپٹو، گولڈ اور امریکی ایکویٹیز پر مبنی مختلف تھیمڈ ٹریڈنگ ایونٹس شامل ہیں، جن کے لیے مجموعی طور پر 200 ہزار ڈالر کا انعامی پول مختص کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین اے آئی ، اسٹوریج اور میکرو ڈرِون مارکیٹ بیانیوں سے منسلک ٹریڈنگ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ بی ٹی سی بمقابلہ گولڈ جیسے انٹرایکٹو مارکیٹ مباحثوں میں بھی شرکت کر سکیں گے۔