صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات

– Advertisement –

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع ایکو سسٹم تعمیر کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے بدھ کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع ایکو سسٹم تعمیر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ایکو سسٹم تعلیم، ثقافت اور صنعت پر محیط ہونا چاہیے تاکہ جدید سائنسی ترقی کے فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔

صدر مملکت نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب کو جدید سائنس، تنقیدی سوچ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے تازہ ترین علم سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ طلباء میں جدت اور تحقیق کی ثقافت کو فروغ دینا نئی نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومتی امور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں شفافیت، کارکردگی اور خدمت کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا۔

– Advertisement –

 

– Advertisement –