شوہر گیس سٹیشن پر بیوی کو بھول کر 300 کلومیٹر دور پہنچ گیا

شوہر گیس سٹیشن پر بیوی کو بھول کر 300 کلومیٹر دور پہنچ گیا

پیرس :  ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ 5 جولائی کو پیش آیا جب پیرس کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو گیس سٹیشن پر چھوڑ کر کئی سو کلومیٹر دور تک سفر کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ خاندان اپنی بیٹی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے مراکش جا رہا تھا۔ راستے میں جب وہ ایک پٹرول پمپ پر رکے، تو صبح تقریباً 4:30 بجے گاڑی روانہ ہونے کے بعد شوہر کو احساس نہیں ہوا کہ اس کی بیوی ابھی بھی وہاں موجود ہے۔

تقریباً 300 کلومیٹر کے سفر کے بعد جب اسے بیوی کی غیر موجودگی کا اندازہ ہوا تو وہ فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو کال کر کے مدد طلب کرنے لگا۔ حکام کے مطابق فون کال کے دوران شوہر کو یہ بتانا پڑا کہ وہ اپنی بیوی کو کیسے بھول گیا، اور یہ بھی یاد نہیں کہ وہ کس پٹرول پمپ پر رکے تھے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس پر حیرت، مزاح اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ خوش قسمتی سے، حکام نے خاتون کو محفوظ حالت میں تلاش کر لیا ہے۔