سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج  کمی کا رحجان رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 02ڈالر کی کمی سے 3ہزار 643ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 3لاکھ 86ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 172روپے کی کمی سے 3لاکھ 31ہزار 189روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 13روپے کی کمی سے 4ہزار 443روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 11روپے کی کمی سے 3ہزار 807روپے کی سطح پر آگئی۔