عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 517 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 111 ڈالر کے اضافے کے بعد 4666 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 223 روپے بڑھ کر 8072 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔