سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟ – Technology

سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟ – Technology

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6800 روپے کمی ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 6800 روپے کمی کے بعد 470,362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 5830 روپے کمی کے بعد 403,269 روپے کا ہو گیاہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4480 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔