سوشل میڈیا پر بچوں کی حفاظت کے لیے آسٹریا کا بڑا اقدام

سوشل میڈیا پر بچوں کی حفاظت کے لیے آسٹریا کا بڑا اقدام

آسٹریا : آسٹریا حکومت بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جون 2026 کے آخر تک ایک نیا قانون متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت 14 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون اس لیے ضروری ہے کیونکہ بچوں کو سوشل میڈیا پر اکثر توہین آمیز رویہ، دھمکیاں اور دیگر منفی مواد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ان کے دماغی صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

نئے قانون کے تحت اسکولوں میں میڈیا لٹریسی کے مضامین بھی متعارف کروائے جائیں گے، تاکہ بچے آن لائن گمراہ کن یا جھوٹی معلومات کو پہچان سکیں اور محفوظ طریقے سے انٹرنیٹ استعمال کرنا سیکھیں۔

تاہم، اس بات کی تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئی ہیں کہ عمر کی تصدیق کس طرح کی جائے گی یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس قانون کو کیسے نافذ کریں گے۔

یہ اقدام آسٹریلیا میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کے بعد سامنے آنے والے بین الاقوامی رجحان کا حصہ ہے، جہاں کئی ممالک بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اسی نوعیت کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔